اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 56 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت ایک روپے 73 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی۔
چیئرمین
نیپرا توصیف ایچ فاروق کی صدارت میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق
درخواست پر سماعت ہوئی جس میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کی
منظوری دی گئی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکی منظوری اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال کرنے والےصارفین پر نہیں ہوگا جب کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔