ُپشاور(دی خیبر ٹربیون) پاکستان کی دورکنی ٹیم ایران میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل زورخانہ کوچنگ کورس کومکمل کرنے کے بعد واپس پشاورپہنچ گئے پاکستان کی نمائندگی پشاورسے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں ذاکر علی خان اورمحمد قدیر نے کی۔پشاورواپس آنے کے بعد انہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پندر ہ رو ززورخانہ انٹرنیشنل کوچنگ کورس میں پاکستان سمیت بھارت،ترکی،جرمنی،ترکمانستان،قازقستان اورمیزبان ایران سے تعلق رکھنے والے کل بیس کھلاڑیوں نے کورس میں شرکت کی اورنئے وجدید رولز ورریگولیشن سے آگاہی حاصل کی۔ذاکر نے بتایاکہ وہ گذشتہ دس سالوں سے زورخانہ کھیل سے وا بسطہ ہین اورکئی ایک انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی جانب سے بطورکھلاڑی بھی کھیل چکاہے کوریا،ایران، افغانستان، تاجکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل مقابلوں میں ہم کئی بارسلورمیڈل جیت چکے ہیں انہوں نے بتایاکہ زورخانہ ایران کاقدیم اورمقدس کھیل ہے پاکستان میں اس کھیل کی بنیادارباب نصیر اورسلطان سید علی شاہ نے ڈالی تھی اوراب یہ کھیل بھی پاکستان کی پہچان بن چکاہے
