وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا ہے اور پناہ گاہ میں ملنے والے کھانے کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے افتتاح کے موقع پر پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔