حریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم اکبر ایوب خان میٹرک پاس نکلے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 2 وزراء اور 8 معاونین خصوصی کو شامل کیا، اس کے علاوہ کئی وزراء کے قلمدان بھی تبدیل کیے۔
وزیر برائے کمیونیکیشن اور ورکس اکبر ایوب خان کا قلمدان بھی تبدیل کیا گیا اور انہیں وزرات تعلیم دی گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اکبر ایوب کی تعلیم میٹرک ہے اور انہوں نے 1988 میں تعلیم مکمل کی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی وزیراعلیٰ کے پی کے کے فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے اور ٹوئٹر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔