پشاور(عاصم شیراز)صوبائی حکومت کے زیر انتظام پشاور سمیت صوبے کے بھر میں منعقدہ انڈر21گیمز کومنظم اندازمیں کرانے کیلئے تیاریوں کو آخری شکل دیدی ہے جسکے لئے تمام صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیاجائیگا۔اس سلسلے میں گزشتہ روزسپورٹس ڈائریکریٹ میں ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ کے زیر صدارت منعقدہ غیر معمولی اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر عزیزاللہ خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حامد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق مہمند،ایڈمنسٹریٹرحیات سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ کو چ شاہ فیصل سمیت مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں نے شرکت کی۔انٹر تحصیل گیمز کیلئے بشمول قبائلی اضلاع سمیت خیبر پختونخواکے تمام تحصیل کی سطح پر ٹرائلز 26جنوری تک جاری رہیں گے،جبکہ انٹر تحصیل گیمز تمام اضلاع میں 5فروری تا18فروری تک ہونگے۔اسکے بعد تیسرے مرحلہ میں 24سے27فروری تک پشاورمیں انٹرڈسٹرکٹ گیمز منعقد ہونگے۔

انڈر21گیمز کے آخری مرحلے میں انٹر ریجنل لیول کے مرد وخواتین کھیلوں کے مقابلے پشاور میں کھیلے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ اس سے نچلی سطح پرکھلاڑیوں کو سرپرستی حاصل ہوگی اور ان میں آگے بڑھنے کے حوصلے پیداہونگے۔سید ثقلین شاہ نے گیمز کی کامیابی کیلئے تمام صوبائی،ڈویژن اور ضلعی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز اور ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرانے کی اپیل کردی ہے،انہوں نے کہاکہ ہماری کوئی ذاتی ایجنڈانہیں صرف اور صرف خیبر پختونخوامیں کھیل اورکھلاڑیوں کو فروغ دیناہے امید ہے کہ انڈر21گیمز سے ہم کافی حد تک کامیاب ہونگے۔