پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سوات میں خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی ہوئی’چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے باقاعدہ طور پر ٹرافی اور لوگو کی رونمائی کی ان کے ہمراہ چیئرمین لوگو کمیٹی اے ڈی ذاکر اللہ خان` ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ حضرت اللہ خٹک’ ڈی ایس او مختیار حسین ‘ ڈی ایس او نوشہرہ جمشید بلوچ’ چیف کوچ شفقت اللہ ‘یوسف خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں’تقریب میں کھلاڑیوں نے ٹیبلو اور نغمے پیش کئے ‘چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں کھیلوں کے فروغ و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کیساتھ ہمارا بھرپور تعاون رہے گا انہوں نے کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس قسم کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہے گا’کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان گیمز کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں اور کوشش کریںگے کہ جنرل ٹرافی سوات کے حصے میں آئے انہوں نے کہا کہ سوات کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مواقع اور بہترین سہولتیں فراہم کیجائیں تو یہی کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
