اسلام آباد۔پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران نے کہا ہے کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان 2021 میں سیف گیمز کی میزبانی کر رہا ہے،حکومت سے عمارتوں کی تذئین و آرائش کے لئے فوری ایک ارب روپے مانگیں ہیں۔سپورٹس بورڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا نوٹیفکیشن ہو گیا ہے جو 11 ممبران پر مشتمل ہو گا ہم اپنا پورٹل اور ویب سائٹ بنانے جا رہے ہیں،کشمیر کے ایشو کو اجاگر کرنے کے لئے کشمیر ڈے پاکستان کی فیڈریشنز کے ساتھ مل کر منائیں گے۔ویمن ڈے پر دس روزہ پروگرام ہوں گے جس میں سپورٹس کے پروگرام کروائیں جائیں گے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ کرانے کے لئے بیرون ممالک میں پاکستانی سفارتخانے سے کہا گیا ہے کہ وہ دنیا کی ٹیموں کو پاکستان لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا ایشو اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کی سپورٹس فیڈریشن کے ساتھ مل کر پروگرام کئے جائیں گے جن میں سائیکلین ہاکی فٹ بال اور میراتھن کرانے کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں چونکہ پانچ فروری کو بہت سے پروگرام ہوتے ہیں اس لئے ہم انتظامیہ سے رابطہ کرر ہے ہیں لاہور اور کراچی سینٹر کو ہدایات کر دی گئی ہیں کہ وہ بھی اس حوالے سے پروگرام کروائیں تاکہ دنیا میں اچھا پیغام جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ہدایات کی ہے کہ ویمن ڈے پر دس روزہ پروگرام کے لئے تیاریاں کی جائیں تا کہ دنیا کو پاکستان کی طرف سے اچھا پیغام جائے اور دنیا کی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کے لئے آئیں اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو اپنے ہوم کراؤنڈ میں کھیلنے کا موقع مل سکا۔ اس سے ٹوریزم میں اضافہ ہو گا اور اس سے پاکستان کی اکانوی بہتر ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الااقوامی ایونٹ کا ہونا بہت ضروری ہے اس حوالے سے ہم نے دنیا میں پاکستانی ایمبیسز سے رابطہ کیا ہے کہ وہ مختلف ملکوں کی ٹیموں کو پاکستان میں آنے کے لئے آمادہ کریں انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ اپنا پورٹل متعارف کروانے جا رہا ہے جس پر لوکل کھلاڑی بھی متعارف ہوں گے اور ایک ڈیٹا بن جائے گا جس سے مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا اپنی ویب سائٹ بنانے کا پروگرام ہے۔ویب سائٹ پر جو پاکستانی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر میڈل لیتے ہیں ان کا ریکارڈ ہو گا جس سے لوکل کھلاڑیوں کو بھی دیکھ کر آگے جانے میں مدد ملے گی اور اس پر رینکنگ کے حساب سے تمام معلومات فراہم کی جائیں گی اگر کوئی بین الاقوامی کھیلوں کے پروگرام ہوتے ہیں تو اس سے جڑے بہت سارے لوگوں کا روزگار بہتر ہوتا ہے سپانسر ملنا شروع ہو جاتے ہیں اور فنڈز بھی جرنیٹ ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ کبڈی فیڈریشن اپنے طور پر لاہور میں انٹرنیشنل پروگرام کروا رہی ہے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو حکومت کی طرف سے این او سی جاری کیا جا تا ہے اور ہم سے اجازت لینے کے بعد ہی وہ ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں ڈی جی سپورٹس بورڈ نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا نوٹیفیکیشن ہو گیا ہے جس کے 11 ممبران ہیں ان کا سربراہ وزیر بین الاقوامی صوبائی رابطہ ہوتے ہیں فٹ بال فیڈریشن فیفا کے تحت کام کرتی ہے سپورٹس بورڈ میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہے اور کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں ہمیں سپورٹس بورڈ کی عمارتوں کی تزئین و آرائش کی فوری ضرورت ہے کیونکہ عمارتیں بہت پرانی ہیں۔اور پاکستان 2021 سیف گیمز کی میزبانی کر رہا ہے ہمیں سوئمنگ پول اور دیگر چیزوں کی تزئین و آرائش اور بہتر کرنے کے لئے تقریبا ایک ارب روپے کی ضرورت ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم سپورٹ بورڈ کا کیفے ٹیریا پر اعلیٰ معیار کے کھانوں کا بندو بست کر رہے ہیں تا کہ کھلاڑیوں کو ملنے والا کھانا معیاری ہو ساؤ تھ ایشین گیمز کے دوران ہمارے ہیلتھ اور نیوٹریشن کے ڈاکٹرزموجود رہیں جو کھلاڑیوں کو صحت مند خوراک کے حوالے سے بتاتے رہے اور ہم نے کھلاڑیوں کو گوشت دودھ اور دیگر اعلیٰ معیار کی چیزیں فراہم کی انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے اچھی خوراک کا ہونا بہت ضروری ہے اس حوالے سے ہم ایک آگاہی پروگرام بھی شروع کر نا چاہ رہے ہیں کہ ایک کھلاڑی کی خوراک کیا ہونی چاہئے ہم تین ڈسپلین میں اولمپیکس میں جا رہے ہیں۔