پشاور (دی خیبر ٹربیون) خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر سائیکل ریس ضم ضلع مہمند کے احمد زیب نے جیت لی، انہوں نے مقررہ فاصلہ28 کلومیٹر 42 منٹ اور 35 سکینڈ میں طے کیا۔ سجاد علی نے 42 اور 40 سکینڈ کے ساتھ دوسری، احسان اللہ نے 42 منٹ اور 45 سکینڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ نے کیا جبکہ اختتامی تقریب میں سماجی شخصیت ملک طارق اعوان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چائنا سائیکل ریس کیٹگری میں زاہد نے 14 کا فاصلہ 22 منٹ اور 15 سکینڈ میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شیراز نے 22 منٹ 20 سیکنڈ کے ساتھ دوسری اور شاہ زیب نے 22 منٹ 25 سکینڈ کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں پشاور ڈویژن اور ضم اضلاع کے 43 سائیکلسٹس نے حصہ لیا جن میں مہمند اور خیبر کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔ ججز میں مرادعلی، احمد مرتضیٰ، محمد علی شامل تھے۔