اسلام آباد (دی خیبرٹربیون)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کھیلوں کا میدانوں کو آباد کریں گے، دیگر شہروں میں بھی کرکٹ بحال کریں گے، وزیراعظم نے کرکٹ کے ڈھانچے کی ری سٹرکچرنگ کی ہے۔ڈومیسٹک سطح سے کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط کیا جارہا ہے۔ہفتہ کوکرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن سے خطے میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔کھیل کے میدانوں سے مثبت رویے پروان چڑھتے ہیں:فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔
پاکستا ن پر امن ملک ہے،ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی نیک شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی کرکٹ بحال کریں گے۔کرکٹ کیساتھ دیگر کھیلوں کے میدان بھی آباد کرنا چاہتے ہیں:ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کیلئے ضروری ہے۔وزیراعظم نے کرکٹ کے ڈھانچے کی ری سٹرکچرنگ کی ہے۔ڈومیسٹک سطح سے کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط کیا جارہا ہے۔