پشاور(اعجاز رشید)خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کے سلسلے میں ضلع پشاور کے خوا۔تین ٹرائلز کادوروزہ مرحلہ مکمل ہوگیا۔کیمپ کے لیے ٹیم اے اوربی کے لیے بچیوں کومنتخب کرلیاگیا ہے حتمی ٹیم کااعلان پانچ روزہ کیمپ کے بعد کیاجائے گا۔دو روزہ ٹرائلز کے دوسرے روز بھی قیوم سپورٹس کمپلیکس بچیوں سے کھچاکھچ بھرارہااورتاریخ میں پہلی بارایک پشاور سپورٹس کمپلکس میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر پشاور اشفاق خان تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خان خٹک،ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹرآپریشن سید ثقلین شاہ،سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان،ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اللہ، چیف کوچ شفقت اللہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور انور کمال برکی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔
ٹرائلز میں ضلع پشاور کے 87سرکاری سکولوں اور 46 کالجز و یونیورسٹیز کے تین ہزار سے ذائد طالبات نے اندراج کیا۔دو روزہ ٹرائلز میں سات مختلف گیمز جس میں اتھلیٹکس،والی بال،کرکٹ،رسہ کشی،بیڈ مینٹن،نیٹ بال اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں میں ٹرائلز لئے گئے تھے۔دسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انورکمال برکی نے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند بات ہے اسطرح ایونٹس کے انعقاد سے مثبت سرگرمیوں کی طرف رجحان بڑھ جاتا ہے،اسطرح کے مقابلوں سے یہ بچے اگے جا کر ملک اور قوم کا نام روشن کر تے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ ہماری توقع سے ذائد طالبات نے ٹرائلز کے لئے اندراج کیا جو خوش آئند بات ہے ان ٹرائلز کا بنیادی مقصد ٹیلنٹ کو سامنے لانا،ان کو بھرپور موقع دینا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس ٹیلنٹ کوکوچنگ اور مالی معاونت کی فراہمی ڈائریکٹر ایٹ اف سپورٹس خیبر پختونخوا کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کافی ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بچیوں میں صلاحیاتیں نکاری جائیں۔ تاکہ اگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔انہوں نے طا لبات اور ان کے والدین سے کہا کہ وہ بچوں کو کھیل کھود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ان کی ذہنی و جسمانی نشنما میں رکاوٹ نا بنے کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔