اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
افغان طالبان اور امریکا کے درمیان جلد امن معاہدہ متوقع ہے اور دونوں افغانستان میں 7 روز کے لیے جنگ بندی پر بھی متفق ہوچکے ہیں۔
ایسے وقت میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد پاکستان کے اہم دورے پر پہنچے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں امریکا اور طالبان مذاکرات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔