ہری پور(شاہد خان)خیبرپختونخواانڈر 21گیمز کے سلسلے میں انٹر تحصیل سطع پر مقابلوں کے لئے ہری پور میں میلہ سج گیا۔مہمانان خصوصی سابق صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیوایوب خان اورڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے ہری پور سپورٹس کمپلیکس میں مقابلوں کاباقاعدہ افتتاح کیا ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرحسن احسان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان، رکن پاکستان ہاکی فیڈریشن چودھری حق نواز،تیمور خان،افتاب عزیز،ریاض احمد اور آصف احمد موجود تھے۔تحصیل غازی،خانپور اور تحصیل ہری پور کے تین سو سے زائد کھلاڑیوں نے چھ مختلف گیمز،فٹ بال،ولی بال،رسہ کشی،اتھلیٹکس،بیڈمینٹن اور کبڈی میں حصہ لیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر تینوں تحصیلوں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔

مہمان خصوصی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا۔اس موقع پر ڈی سی ہری پور کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ایونٹ میں آنے کا موقع ملنا میرے لئے خوشی کی بات ہے۔سپورٹس کے حوالے سے ضلع ہر پور میں بہت کام ہورہا ہے جو قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ بہترین شخصیت بنانے میں سپورٹس کا بہت اہم کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہری پور کے کھلاڑیوں ہمیشہ سپورٹس میں ضلع کا نام روشن کیا ہے اور امید کرتے ہیں کے انڈر 21 گیمز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ہری پور احمد زمان نے کہا کہ انڈر 21 گیمز کے انعقاد پر صوبائی حکومت اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے مشکور ہیں،حکومت نے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کھیل کھود کو زندہ رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جو قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ گیمز میں ہری پور کے دوسو سے ذائد کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کے بدولت تعلیمی سکالرشپ حاصل کیئے ہیں اور اس سال بھی بہترین کرکاردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

ابتدائی روز رسہ کشی کے مقابلے منعقد کئے گئے جس کے فائنل میں تحصیل غازی نے تحصیل ہری پور کو دو ایک سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ہری پور سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ صنم آفرین نے گیمز انڈر 21 گیمز کے حوالے سے خصوصی گانا بھی گایا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔