پشاور(اعجاز رشید) آل پاکستان عمران محب خان میموریل جونیئر سکواش چمپئن شپ پی اے ایف کے عبداللہ نواز نے جیت لی فائنل عبداللہ نواز نے پی اے ایف ہی کے سخی اللہ ترین کو تین دو سے شکست دیدی، مہمان خصوصی عبیدالرحمان منیجر پشاور ایئر پورٹ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چمپئن جان شیر خان صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سابق ورلڈ چمپئن قمرزمان، سابق ورلڈ نمبر ٹو محب اللہ خان، اطلس خان، ایگزیکٹو ممبر سجاد خلیل، وزیر محمد، شیر بہادر سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں، پی اے ایف سکواش کمپلیکس پشاور میں منعقد ہ آل پاکستان عمران محب خان میموریل جونیئر سکواش چیمپئن کا فائنل گزشتہ روز پاکستان ایئر فورس کے عبداللہ نواز اور سخی اللہ ترین کے مابین کھیلاگیا جس میں عبداللہ نواز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین دو سے کامیابی حاصل کی سکو ر8/11,11/4,11/7,13/15,11/6 رہا، آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پرمرحوم عمران محب کے صاحبزادے ریان محب کو خصوصی شیلڈ دی گئی۔