ویسٹ انڈیز کے سابقہ کپتان اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پاکستان کیلئے خدمات پر انہیںیوم پاکستان 23 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے 5 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لیے صدر مملکت سے اعزازی شہریت کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کے لیے کافی مثبت جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اعزازی شہریت دی جائے۔