آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کمی کی تجویز دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
گزشتہ ماہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی تاہم وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔