سندھ حکومت نے صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کو 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت نےگزشتہ ہفتے جمعرات 27 فروری سے 2 مارچ تک صوبے کے تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تعطیلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
صوبائی وزارت تعلیم کے یہ فیصلہ کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا تھا۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق اب صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکول کل سے 13 مارچ تک بند رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیاہے ۔