ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1950 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 94100 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1671 روپے اضافے سے 80675 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 42 ڈالرز اضافے سے 1638 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ فروری کے آخری ہفتے میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔