پشاور(سپورٹس رپورٹر)بنوں ریجن سے تعلق رکھنے والی فارورڈ کی طالبہ منزہ حیات نے انڈر21گیمز کے آرچری مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے زیادہ سکور کئے،منزہ حیات نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آرچری ان کا پسندیدہ کھیل ہے اور انکی خواہش ہے کہ آرچری میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر خیبر پختونخوااور پاکستان کی نمائندگی کروں،اور اس مقصد کیلئے بھر پور محنت کررہی ہوں ،منزہ حیات کا کہناتھاکہ وہ بنوں سے تعلق رکھتی ہیں اور تعلیم کے حصول کیلئے پشاور کے فارورڈ گرلز کالج میں پڑتی ہوں۔خواہش ہے کہ اپنے کھیل کیساتھ ساتھ تعلیم بھی جاری رکھ سکوں ۔