آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر شہید نعمان اکرم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ آرمی چیف کے سینے پر بیج لگا رہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مادر وطن کے دفاع کےلیے جان دینا سب سے اعلیٰ قربانی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ ایف-16 طیارہ 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے لیے ریہرسل کر رہا تھا کہ اس دوران شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہوگئے۔