کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کاخدشہ ہے اور ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں گذشتہ رات کورونا وائرس جیسی علامات سامنے آئی تھیں، اہلیہ میں کورونا کے خدشے پر جسٹن ٹروڈو بھی گھر میں بند ہوگئے۔
کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو میں کورونا وائرس کی ابھی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
خیال رہے کہ کینیڈا میں اب تک 122 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے۔