اسلام آباد۔جموں وکشمیر لبرلیشن فرنٹ کے چیرمین اور حریت رہنماء محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کورونا کے باعث لاک ڈاون پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایک لاک ڈاؤن مقبوضہ کشمیر میں بھی کیا گیا ہے، جہاں بھارتی فوج لاک ڈاون میں کھڑکی پر کھڑے ہونے نہیں دے رہی، کشمیری کھانے لینے باہر نکلے تو انہیں گولیوں سے چھلنی کیا جاتا رہا۔ وہاں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے،مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یہاں حکومت تمام میڈیکل سہولیات فراہم کر رہی ہے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو ادویات تک نہیں فراہم کی جارہی۔ وادی میں قابض فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے،انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے کر صحت اور انسانی حقوق سے متعلق عالمی تنظیموں کو مقبوضہ علاقہ تک رسائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالیں
