واشنگٹن: امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ کورونا وائرس کو چین کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے کہا کہ کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا، میڈیا پر اور سوشل میڈیا میں اس حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
جنرل مارک ملی نے کہا کہ قیاس آرائیوں کا جنرل انٹیلی جنس حکام نے جائزہ لیا جو کسی نتیجے پر نہیں پہنچے مگر ٹھوس شواہد وائرس کے قدرتی ہونےکی جانب اشارہ کرتے ہیں، شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی طور پر ہی ماحول میں موجود تھا۔