ملک میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 659 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30334 ہو گئی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 245 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 192 اور سندھ میں 189 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 5 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 967 کیسز اور 21 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس میں سے خیبرپختونخوا میں 11 ہلاکتیں اور 160 کیسز ، سندھ میں 9 ہلاکتیں اور 709 کیسز جبکہ اسلام آباد میں ایک ہلاکت اور 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں 59 اور آزاد کشمیر میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔