خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ است دیسی ساختہ بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں 2 اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، شہداء میں صوبیدار عزیز اور لانس نائیک مشتاق شامل ہیں۔