ملک میں کورونا سے مزید 92 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2410 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 123505 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 841 اور سندھ میں 738 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 619 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 73، اسلام آباد 62، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 6289 کیسز اور 93 اموات سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 2003 کیسز اور 34 اموات، سندھ سے 3038 کیسز اور 38 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 581 کیسز اور 13 ہلاکتیں، بلوچستان سے 338 کیسز اور دو اموات، اسلام آباد 273 کیسز 5 اموات ، گلگت بلتستان سے 12 کیسز اور ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔