پشاور(دی خیبر ٹربیون) پاکستان راہ حق پارٹی کے زیراہتمام 14اگست جشن آزادی کی مناسبت سے نمکمنڈی چوک سے پشاورپریس کلب تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان، کشمیر اورپارٹی کے پرچم اٹھارکھے تھے اورپاکستان زندہ باد،پاک فوج کے حق میں فلگ شگاف نعرے لگائے گئے اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کی گئی ریلی کی قیادت راہ حق پارٹی کے مرکزی چیئرمین حکیم محمدابراہیم قاسمی،مرکزی ترجمان حاجی فضل وہاب صافی،صوبائی جنرل سیکرٹری سروررحمانی اوردیگرکررہے تھے
ریلی نمکمنڈی چوک سے ہوتی ہوئی براستہ خیبربازار،جی ٹی روڈسے ہوتے ہوئی پریس کلب تک پہنچی اس موقع پرریلی کے شرکاء کے ساتھ جگہ جگہ شہریوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اوراظہاریکجہتی کااظہارکیاگیاپریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین حکیم محمدابراہیم قاسمی نے کہاکہ 14اگست کادن وہ عظیم دن ہے جب پاکستان وجودمیں آیااورمسلمانوں کواپناحق خوداریت دی گئی جس میں قائداعظم محمدعلی جناح اورعلمائے کرام کاکلیدی کرداداداکرنے سے مسلمانوں کوہندؤں اورانگریزوں سے آزادی ملی لہذااسی بنیادپرآج پاکستان کے غیورعوام اپنے 73ویں یوم آزادی کوبھرپوراورشایان شان طریقے سے منارہے ہیں
انکامزیدکہناتھاکہ پاکستان دشمن قوتوں کوآج بھی پاکستان کی یہ آزادی ہضم نہیں ہورہی ہے چنانچہ ہم اپنے وطن عزیزکی بقاء کی خاطراپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوریہ کہ ہم ملک کی خاطرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اورپاکستان راہ حق پارٹی کاہرایک کارکن پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے آخرمیں ریلی کے اختتام پرملک وقوم کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی#/s#