کراچی: محرم الحرام کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم محرم جمعہ 21 اگست اور یوم عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔
محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد اسلامی سال سن 1442 ہجری کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کےارکان نے بھی شرکت کی اور اسلام آباد سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی۔
اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔