پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع نوشہرہ امان کوٹ میں منعقدہ انٹر کلب والی بال نائٹ نورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا۔فائنل میں فاروق کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد دو صفر سے ٹرافی اپنے نام کرلی ، ۔رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پچتونچواہ وچیئر مین سپورٹس سٹیڈننگ کمیٹی ابراہیم خٹک اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ، صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی ، سابق انٹر نیشنل والی بال کھلاڑی شاہد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، انٹر کلب والی بال نائٹ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں تمام کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کرتے ہویے اپنی صلاحیتوں کا کھل کرمظاہرہ کیا۔
والی بال ٹورنامنٹ فائنل گاڑو کلب بانڈہ نبی اور فاروق کلب اضاخیل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ فاروق کلب اضاخیل نے 25-22 25 -23 پر گاڑو کو شکست دی۔اس موقع پر ڈی سی نوشہرہ نے جیتنے والے اور مین آف دی میچ کھلاڑیوں میں نقد کیش اور انعامات تقسیم کیں۔ اس دوران انہوں نے خطاب میں کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے نوجوان نسل کوزیادہ سے زیادہ صحت مندانہ سرگرمیاں مہیاکریں۔ کیونکہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لیناانتہایی ضروری ہے ۔انہوں نے ضلع نوشہرہ میں مزید کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کیا جسکے لیے تیاریاں شروع کرنے بھی ہدایت کردی ہے۔