پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور میں مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے 28 ویں قومی کھیل کے سلسلے میںٹیبل ٹینس کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، وہیل چیئر کیٹگری خواتین فائنل میں زینب برکت نے رانا گل کو شکست دیکر اپنے اعزاز کا دفا ع کیا ، میل سٹینڈنگ لور کیٹگری میں عبداﷲ جان نے پہلی شمس الدین نے دوسری اور سجاد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، وہیل چیئر سپائنل کیٹگری میں احسان دانش نے پہلی ، حبیب نے دوسری اور اکمل خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سٹینڈنگ اپر کیٹگری میں حمزہ خان نے آصف اکبر کو دو صفر سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،
محمد بلال نے برائونز میڈل اپنے نام کیا ۔ وہیل چیئر پولیو کیٹگری میں مدثر نے گولڈ میڈل ، عاطف الرحمان نے سلور میڈل ، رانا عارف نے برائونز میڈلز اپنے کیا ۔ خواتین سٹینڈنگ کیٹگری میں گلشن نے فضیلہ کو شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس ٹورنامنٹ کو سینئر انٹر نیشنل کھلاڑی و کوچ ابصار علی نے سپروائز کیا ۔