آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالا چھاؤنی اور مرالہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر تربیتی معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی و انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔
آرمی چیف نے گوجرانوالا اور مرالہ ہیڈ ورکس پر تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں سے خطاب میں تربیتی معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ کہا بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے لیے اعلیٰ تربیتی معیار ضروری ہے، مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔
علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ گوجرانوالا کا بھی دورہ کیا۔