پشاور:لوک ورثہ کی سالانہ تقریبا ت میں خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایات پر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی بھرپور شرکت۔ خیبرپختونخواکلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے صوبہ کی ثقافت کے فروغ اور اسے اجاگر کرنے کیلئے کے پی پویلین سجا لیا۔ 6نومبر سے لوک ورثہ میں شروع ہونے والے میلے میں دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا کی جانب سے بھی پھربور انداز میں پویلین سجایا گیا ہے۔
جس میں خیبرپختونخوا کی ثقافت، ہینڈی کرافٹ، ہنرمندوں کے ہنر اور دیگراشیاء کے سٹالز سجائے گئے ہیں۔جن میں صوبائی ثقافت پر مبنی ثقافتی سٹالز جن میں تنکے کا کام، پتھروں کی بنی اشیاء،ووڈن آرٹ، پشاوری چپل،کراکل،شال،خڈی کاکام،کپڑوں پر موم سے بنی اشیاء یعنی ویکس پینٹنگ،تابنے کا کام، مٹی سے بنی خوبصورت اشیاء، گلاس کاروینگ، مختلف ہینڈی کرافٹ، آرٹی فیشل جیولری اور دیگر شامل ہیں،
میلے میں آنے والی فیمیلز، شہریوں اور نوجوانوں کیلئے خیبرپختونخوا کی روایتی موسیقی رباب منگے کی پرفارمنس کو خصوصی طور پر رکھا گیا ہے تاکہ شرکاء خوب محظوظ ہوسکیں۔میلے میں خیبرپختونخوا کے فنکاروں کی پرفارمنس کیلئے موسیقی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو کہ 14 نومبر کو ہوگی جس میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے۔
لوک ورثہ میلہ 15 نومبر تک جاری رہیگا۔ خیبرپختونخوا پویلین کا دورہ کرنے والی فیمیلز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ثقافت اور موسیقی کا الگ مزہ ہے لوک ورثہ آنے کے بعد خیبرپختونخواپویلین کا دورہ نہ کریں تو یہ دورہ نامکمل ہے۔ خیبرپختونخوا کے ہینڈی کرافٹ اور ہنر مند کا کام دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔