پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اگر ان پر کرپشن کا کوئی الزام سچ ثابت ہوگیا تو خود کو سرِ عام پھانسی لگالوں گی۔
گزشتہ دنوں کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ میرا نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرنے کے نام پر لاکھوں کا فراڈ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کوریوگرافر لاڈا نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو شیلٹر ہوم اداکارہ میرا نے اپنے گھر میں بنایا ہوا تھا، کہ میرے گھر کے دروازے آرٹسٹس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ جعلسازی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ، میرے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے، اداکارہ میرا بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلی ہے اور میرے بچوں کو آگے لاکر امداد کے نام پر فنڈ اکھٹا کیا ہے۔تحریر جاری ہے
جس کے بعد آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے اپنے بیان میں ان الزامات کو مسترد کیا۔