سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور دونوں نے شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ فوٹو شوٹ کرایا جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔
رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی مقبول اداکار جوڑی ‘ساحد’ کے فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
برائیڈل فوٹو شوٹ میں سجل اور احد دونوں نے روایتی عروسی لباس زیب تن کر رکھے ہیں جب کہ اس دوران ان کی کیمسٹری بے حد بہترین نظر آرہی ہے۔
انٹرنیٹ پر اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی یہ تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جب کہ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ‘ساحد’ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔