امریکا کی ریاست نیو جرسی نے بالی وڈ اداکار دھرمیندر کو ہندی سنیما کی خدمت کے اعتراف میں ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نواز دیا۔
امریکی ریاست نیوجرسی کی سینیٹ اور جنرل اسمبلی میں دھرمیندر کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کی قرارد داد پیش کی گئی تھی جس کی تمام ارکان نے توثیق کی۔
دھرمیندر کو ہندی سنیما کی خدمات کے اعتراف میں ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ‘ سے نوازا گیا اور یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔
ایوارڈ کی تقریب کورونا کے باعث آن لائن منعقد کی گئی جس میں اداکار دھرمیندر ب ھی شریک رہے اور انہوں نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ دھرمیندر کئی دہائیوں سے بالی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور اب تک سیکڑوں فلموں میں کام کرچکے ہیں۔