پشاور( سپورٹس رپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ میموریل سپورٹس فیسٹول کے خواتین کے ٹیبل ٹینس ،اتھلیٹکس اورآرچری کے مقابلے اختتام پزیرہوگئے نتائج کے مطابق ٹیبل ٹینس میں نازیہ،اتھلیٹکس کے سو میٹر ریس میں صائمہ خان جبکہ آرچری کا مقابلہ مریم امان نے اپنے نام کیا۔ت
فصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس وقار احمد سیٹھ کے یاد میں منعقدہ سپورٹس فیسٹول کے خواتین کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلکس میں جاری ہے تاہم ان گیمز میں ٹیبل ٹینس،اتھلیٹکس اور آرچری کے مقابلے مکمل ہوگئے جس میں ٹیبل ٹینس میں نازیہ نے پہلی،میرین نے دوسری جبکہ سائنہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی اسطرح اتھلیٹکس کے سو میٹر ریس میں صائمہ خان نے گولڈ، سفینہ نے سلور جبکہ شبیں نور نے براونز میڈلز جیت لئے۔
آرچری کے مقابلوں میں مریم اعوان پہلی،ماہین کمال دوسری اور میمونہ تیسرے نمبر پر رہی۔ سپورٹس فیسٹول میں پانچ سو سے ذائد مردوخواتین وکلا حصہ لے رہیہیں جس میں رسہ کشی،کرکٹ،آرچری،بیڈمینٹن،اتھلیٹکس،والی بال،ٹیبل ٹینس اور شوٹنگ کے مقابلے شامل ہے۔