یمن کے شہر الحدیدہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہال میں دھماکا ہونے پر 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
یمنی حکام کے یہ واقعہ گزشتہ رات الحدیدہ میں ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا توپ کا گولہ پھٹنے سے ہوا ہے جوکہ حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا تھا۔
دوسری جانب حوثی باغیوں نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے اس کا الزام حکومت پر ہی عائد کیا ہے۔
خیال رہے کہ خانہ جنگی کا شکار یمن میں دو روز قبل بھی عدن میں ہونے والے دھماکے میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔