پشاور( سپورٹس رپورٹر)چھٹی آرمی پبلک سکول شہدا میموریل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ ختم ہوگئی جس میں صوبے بھر سے 110 تن سازوں نے 11 کلاسز میں حصہ لیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس کے پی عزیزاللہ نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سابقہ ساوتھ ایشین وسابقہ مسٹرپاکستان اعجازاحمد ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا،ڈپٹی اکاونٹ افیسرشکیل خان،صوبائی باڈ ی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی رحیم جان،سکرٹری محمداسمعیل ، ڈسٹرکٹ پشاور سیکرٹری تاج محمد بھی موجود تھے۔ 50 کلوگرام پہلی کلاس میں بلال خان، دوسری کلاس میں پشاور کے خالد خان، 55 کلوگرام پہلی کلاس میں پشاور کے عمران خان، دوسری کلاس میں ولید خان، 60 کے جی پہلی کلاس میں افضل، دوسری کلاس میں عبدالجبار، 65 کے جی پہلی کلاس میں مردان کے فہیم خان، دوسری کلاس میں پشاور کے حمزہ خان، 70 کے جی میں چارسدہ کے ہلال خان، 75 کے جی میں نوشہرہ کے لطیف اللہ اور 80 کلوگرام کلاس میں مردن کے اختر علی نے گولڈ میڈلز جیتے۔
فزیک میں 60 تن سازوں نے حصہ لیا جونیئر فزیک میں پشاور کے شاہد خان، مسٹر فزیک میں پشاور ہی کے سعید اللہ نے کامیابی حاصل کی۔ صدر خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اعجاز احمد اور سیکرٹری محمد اسماعیل نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔