پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں زیر آب اینٹی شپ میزائل اور تارپیڈو فائرنگ کاکامیاب مظاہرہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، میزائل اور تارپیڈو فائرنگ کامظاہرہ پاک بحریہ کی صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی میزائل اور تارپیڈو فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔