شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ میرعلی بائی باس روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ کو قتل کردیا۔
ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ بنوں میڈیکل کالج میں پیتھالوجی کے پروفیسر تھے اور وہ رات 10 بجے بنوں سے میرعلی اپنے گاؤں جارہے تھے۔
ان کے قتل کے خلاف ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔