بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور جانوروں سے بہت پیار کرتی ہیں اور ان کے حقوق اور تحفظ کے لیے اکثر آواز اٹھاتی رہتی ہیں، اب ایک بار پھر بے زبان جانوروں کے لیے انہوں نے آواز بلند کی ہے۔
انساگرام اسٹوری پر شردھا نے جانوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہوئےکہا مداحوں سے اپیل کی ہے کہ جانوروں سے بدسلوکی کرنے والے افراد پر جرمانے اور سزا میں اضافے کے لیے آواز بلند کریں اور پٹیشن پر دستخط کریں۔
شردھا نے لکھا ہے کہ ‘جانوروں پر ظلم کرنے والوں کی سزا میں اضافہ کیا جائے، ہم لوگ ہی بے زبانوں کی آواز بن سکتے ہیں’۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت جانوروں پر ظلم میں ملوث افراد کے لیے 50 روپے کا جرمانہ ہے جسے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں بڑھانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔