بالی وڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون اور ان کی بچپن کی دوست نتاشال دلال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ورون کی شادی میں نامور فلمی شخصیات اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی جن میں کرن جوہر اور دیگر شامل ہیں۔
اداکار کی شادی کی تقریبات مہاراشٹرا کے علی باغ کے مینشن ہاؤس میں ہوئی جہاں دونوں نے قریبی رشتے داروں اور فلمی شخصیات کے سامنے پھیرے لیے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں نےرات 8 بجے پھیرے لیے اور یوں ان کی پرانی دوستی شادی کے رشتے میں بدل گئی۔
رپورٹس کے مطابق ورون اور ان کے خاندان کے افراد نے منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنے جبکہ دلہن نے شادی پر خود کے ہی ڈیزائن کردہ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔
ورون اور نتاشا کی شادی کا استقبالیہ ممبئی میں 2 فروری کو ہوگا جبکہ رپورٹس کے مطابق نئی جوڑی ہنی مون کیلئے ترکی جلد روانہ ہوگی۔