وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا ہےکہ کورونا کی پہلی لہر کی طرح عوام کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
ایک ورکشاپ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا تھا کہ کورونا سے متعلق عوام کو حقائق سے آگاہی بہت ضروری ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جو کورونا ویکسین سرکاری ذرائع سے لی جائے گی وہ عوام کو مفت میسر ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ چین نے پاکستان کو ویکسین کی5 لاکھ خوراکیں عطیہ کی ہیں، کورونا ویکسی نیشن کے لیے 4 لاکھ ہیلتھ ورکرز رجسٹر ہو چکے ہیں۔