پشاور(سپورٹس رپورٹر) یوتھ ایمپا ئورئنگ آل پاکستان نیشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس چیمئن شپ میںواپڈا کے کھلاڑی چھائے رہے،خواتین انفرادی مقابلوں میں پاکستان واپڈ کی پرنیا خان اور عائشہ شرجیل جبکہ مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے فیضان ظہور اور واپڈا کے شاہ خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری نیشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ۔خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا کی عائشہ شرجیل نے واپڈا ہی کی محمودحیدر کو چار صفر سے شکست دیکر فائنل کے لئے کولیفائی کیا ۔دوسرے سیمی فانل میں واپڈا ہی کی پرنیا خان نے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کی راحیلہ کاشف کو ہراکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔دوسرے سیمی فائنل میں بھی سکور 0-4رہا۔پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایرینا ہال میں جاری مقابلوں میں واپڈا اور آرمی کے کھلاڑیوں کی برتری برقرار رہی۔ ‘مردوں کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے شاہ خان نے واپڈا ہی کے عبدالرحیم کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ مردوں کے کوارٹرفائنل میں واپڈا کے شاہ خان نے واپڈا کے حفیظ الرحمان کو سٹریٹ گیمز میں ہراکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔دوسرے کوارٹر فائنل میں واپڈا ہی کے عاصم قریشی نے اپنے ہی شعبے کے فہد خان کو ،تیسرے کوارٹر فائنل میں آرمی کے فیضان ظہور نے خیبر پختونخوا کے حسیب خواجہ کو اور چوتھے کوارٹر فائنل میں واپڈا کیب عبدالرحیم نے اسلام آباد کے عبداللہ نذیر کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خان خٹک مہمان خصوصی تھے۔جنکا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد عثمان خان ‘سینئر نائب صدر و آرگنائزنگ سیکرٹری کفایت اللہ خان ‘ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید جابر ‘ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ابصار علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفند یار خان خٹک نے کہا کہ جیسے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خواہش ہے کہ پشاور کو کھیلوں کا حب بنا یا جائے۔اسی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم مختلف ایونٹس منقعد کرا رہے ہے۔تاکہ ان میں شرکت کرکے یہ بچے مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کرسکے ۔کرونا کی صورت حال ٹھیک ہونے کے بعد فروری کے اختتام پر انڈر 21کے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز ہونگے۔اور مارچ میں انڈر 21کے دوسرے مرحلے کے گیمز منقعد کرائے گے۔جس میں شرکت کرنے سے نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیت نکھارنے کا موقع ملے گا۔