چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری گزشتہ دنوں محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی ہیں اور ان کی شادی کے حوالے سے وقتاً فوقتاً تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔
آج شادی کی مزید چند تصاویر سامنے آئی ہیں۔ بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے انسٹاگرام پر ولیمے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دنوں میاں بیوی نے گہرے سبز رنگ کے خوبصورت لباس زیت تن کیے ہوئے ہیں۔
اب بختاور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اپنی بیٹی بختاور اور داماد محمود چوہدری کے سامنے آئینہ رکھ رہے ہیں تاکہ وہ اس میں رسماً ایک دوسرے کو دیکھ سکیں۔
بختاور نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ وہی آئینہ ہے جو میرے والدین کی شادی میں استعمال ہوا تھا‘۔