پشاور(سپورٹس رپورٹر)دوسرا مارشل آرٹس گالا عبدالوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میںجاری ہے جس میں گزشتہ روز تائیکوانڈو میں کھیلے گئے متعدد میچز کا فیصلہ ہوگیا ، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرزخیبرپختونخوا کے تعاون سے بین الصوبائی دوسرا مارشل آرٹس گالا عبدالوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں جاری ہے جس میں گزشتہ روز تائیکوانڈو کے -78 کلوگرام میں مردان کے عثمان اکبر نے کوہاٹ حسیب کو جبکہ ڈی آئی خان کے جلال ہزارہ کے عاطف تاج کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔
اسی طرح -67 کلوگرام ویٹ کے خواتین مقابلوں میں ڈی آئی خان کی میمونہ نے ہزارہ کی ہدیہ کو شکست دیکر گولڈ میں حاصل کیا ۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں میمونہ نے سوات کی مومنہ کو جبکہ ہدیہ نے کوہاٹ کی عمارہ کو شکست دی تھی ۔ -58 کلوگرام مردوں کے مقابلوں میں پہلے سیمی فائنل میں پشاور کے یاسین نے مردان کے رضوان کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ڈی آئی خان کے احسن نے کوہاٹ کو مطیع اﷲ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ وشو کے 65 کلو کے مقابلوں میں مردان کے احمد نے بنوں کے نعمان کو جبکہ مردان کے عبداللہ نے کوہاٹ کے خالد کو شکست سے دوچار کیا
اسی طرح ایک اور مقابلے میں ہزارہ کے حامد نے ملاکنڈ کے عبدالرحمان جبکہ خیبر کے ابرار نے ملاکنڈ کے عالمگیر کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند ، چیف آرگنائزر شاہ فیصل، خیبر تائیکونڈو ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی،صوبائی سیکرٹری وقار آفریدی، پاکستان تائیکونڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ حسن،صوبائی ووشو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ،جوجتسو کے جنرل سیکرٹری تحسین اللہ اور فیمل آرگنائزنگ سیکرٹری نازیہ علی