وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نےکہا ہےکہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی کھڑی ہے۔
ایک بیان میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کےلیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا ہےکہ قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے معاملے پر کون کس رخ پر کھڑا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہےکہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔