وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اوّل بشری عمران ایک بار پھر سماجی کاموں میں متحرک ہوگئیں۔
خاتون اول بشری عمران نے لاہور میں داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا جبکہ ان کے ہمراہ قریبی دوست فرح خان بھی تھیں۔
خاتون اوّل نے پناہ گاہ میں کھانا کھایا اور کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔

خاتون اول نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے مسائل سنے اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ بشری عمران نے متعلقہ محکموں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر بشری عمران کا کہنا تھاکہ صاحب استطاعت افرادکو ان ناداروں کی دل کھول کرمددکرنی چاہیے، اللہ پاک انہی افراد کی دعائیں سنتا ہے۔
دورے کے موقع پر جیو نیوز کے رپورٹر نے سوال کیا کہ کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے پیچھے خاتون اول کا ہاتھ ہے؟ اس پر خاتون اول نے جواب دیا کہ ہر کامیاب بندے کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے۔