پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواکے چیف سیکرٹری ڈاکٹرکاظم نیازنے کہاہے کہ کھلاڑیوں پر سٹیڈیم کے دروازے بندنہیں کرینگے،خیبرپختونخوامیں کھیلوںکے سرگرمیوں کوجاری کھناچاہتے ہیں،ہماری کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں زیادہ سے اگے بڑھنے مواقع مہیاکریں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزقیوم سٹیڈیم میں کلائمبنگ وال کے افتتاحی تقریب کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسیکٹری سپورٹس عابدمجید،ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک اورڈائریکٹرسیدثقلین شاہ بھی موجودتھے۔
چیف سیکرٹری کاظم نیازنے کہاکہ نوجوان نسل سے اس ملک کامستقبل وابستہ ہے انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرینگے انہوں نے مزیدکہاکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پرخیبرپختونخوامیں کھیلوں کی ترقی کیلیئے بہت کام ہواہے جس سے گراس روٹ لیول پرٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انہوں نے کہاکہ دیگرکھیلوں کیساتھ ساتھ کلائمنگ کے فروغ کیلئے کلائمنگ وال لگایاجہاں پربچے پریکٹس کرینگے۔ایک سوال کے جواب۔چیف سیکرٹری کاظم نیازنے کہاکہ کورونامیں اضافہ ہورہاہے لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ انڈر21گیمزاپنے اختتام تک پہنچے اورگیمزایس اوپیزکے تحت منعقدکرائے جائیں۔