سعودی عرب میں رمضان کے دوران کام کے سرکاری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔
سعودی وزیرمحنت کے مطابق ماہ رمضان میں کام کا دورانیہ 5 گھنٹے ہوگا اور اوقات کار صبح 10 سے سہہ پہر3 بجےتک ہوں گے۔
وزیر محنت کے مطابق رمضان کے دوران گھر سےکام کرنے والوں کا تناسب 25 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دفاتر میں حفاظتی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لچکدار نظام طے کیا ہے۔