لاڑکانہ میں بس اور مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم کے نتیجے میں بچوں و خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
لاڑکانہ پولیس کے مطابق شہر کے مرادواہن محلے کی رہائشی کنبھر برادری کی باراتیوں سے بھری بس قمبر شہداد کوٹ کے علاقے لالو رونک جا رہی تھی کہ رشید وگن تھانہ کی حدود میں لاڑکانہ بائے پاس پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں اور 3 خواتیں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر شعبہ حادثات پہنچے جبکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام ڈاکٹرز کو شعبہ حادثات طلب کر کے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔تحریر جاری ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث اکثر ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں جن میں کئی افراد قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔